۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
حدیث روز

حوزہ / پیغمبر اکرم صلی اللہ علیه وآله وسلم نے ایک روایت میں صحیح انتخاب نہ کرنے کے انجام کی جانب اشارہ فرمایا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "سنن بیہقی" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال رسول اللہ صلی اللہ علیه وآله:

مَن اسْتَعْمَلَ عامِلًا عَنِ المُسْلِمينَ وَ هُوَ يَعْلَمُ أَنَّ فيهِمْ مَنْ هُوَ أَوْلى بِذلِكَ مِنْهُ، وَأَعْلَمُ بِكِتابِ اللَّهِ وَ سُنَّةِ نَبِيِّهِ، فَقَدْ خانَ اللَّهَ وَ رَسُولَهُ، وَ جَميعَ المُسْلمينَ

پیغمبر اکرم صلی اللہ علیه وآله وسلم نے فرمایا:

جو بھی مسلمانوں میں سے کسی کو والی مقرر کرے جبکہ وہ جانتا ہو کہ اس کی نسبت کوئی اور اس سے مقدم ہے اور قرآن وسنت سے اس کی نسبت زیادہ آگاہ ہے،تو اس نے خدا ، رسول اور تمام مسلمانوں سے خیانت کی ہے۔

سنن بیہقی، ج 10، ص 11

تبصرہ ارسال

You are replying to: .